
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اوردیگر چارافرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دِگوامیٹا علاقہ کے پل کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹاٹاایس گاڑی بریج سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں دوافراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اوردیگر چار شدید زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں پیش آیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔ پولیس نے حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ س واقعہ کے سبب اس روٹ پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تاہم پولیس نے اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔