
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا اور ان کی چچازادبہن وائی ایس سنیتا کے خلاف چلائی جارہی مہم کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور وہ ان دونوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
راہل گاندھی نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہا ان کا ماننا ہے کہ خواتین کی توہین اور حملہ کرنا بزدلی کا کام ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا بیشتر افراد کے لیے ایک ہتھیار بن گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور کانگریس پارٹی شرمیلا اور سنیتا پر اس شرمناک حملے کی مذمت کرتے ہیں۔