راجستھان اسمبلی انتخابات آج،199سیٹوں کیلئے1862امیدوار

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ اب تک تین ریاستوں میں پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔ چوتھی ریاست راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ہوگی۔ راجستھان کی جملہ 200 سیٹوں میں سےآج 199 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ کرن پور سیٹ سے کانگریس امیدوار اور ایم ایل اے گرمیت سنگھ کونار کے اچانک انتقال سے وہاں کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔

راجستھان اسمبلی کی 199 نشستوں کے لیے 1862 امیدوار میدان میں ہیں ۔ کل 5.25 کروڑ رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ان میں سے 1.71 کروڑ 18 سے 30 سال کی عمر کے ہیں۔ اس بار 22.61 لاکھ نئے افراد پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔ مختلف پارٹیوں کی قسمت کا فیصلہ نوجوان ووٹرز کریں گے۔3 دسمبر کو نتائج جاری ہوں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چوری کی بائیک پر جانے کے دوران حادثہ۔ ایک ہلاک

Read Next

تلنگانہ میں کےسی آر حکومت کی ہیٹریک،ٹی جے ایف، کا سروے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular