
شمالی تلنگانہ کے اضلاع کا دل کہاجانے والا ایم جی ایم سوپر اسپیشلٹی اسپتال میں مریضوں کو تقریباً دو گھنٹے تک مشکل صورتحال کاسامناکرناپڑا ۔ کیونکہ اس اہم اسپتال میں تقریبا دو گھنٹے تک بجلی کی سپلائی نہ ہونے سے تاریکی رہی اور ڈاکٹرس، موبائل فون کی روشنی میں مریضوں کے علاج کے لئے مجبورہوگئے۔
اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے اے ایم سی کے قریب بندروں نے بجلی کے کھمبوں کی تاروں پر اچھل کود کی ۔ تار ایک دوسروں کو چھولینے سے ٹرانسفارمر پھٹ گیااور بجلی کی سپلائی متاثر ہوگئی۔
اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ، اے ایم سی، نیونٹل کیئر سنٹر (ایس این سی یو)، آر آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرس میں اندھیراچھاگیا اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔