عوام وائی ایس آرکانگریس سے اے پی کو پاک کرنے کیلئے 87دنوں تک جدوجہد کریں:چندرابابو

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابونائیڈو نے واضح کیا کہ ریاست میں جلد ہی سنہری دور آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وائی ایس آرکانگریس سے آندھراپردیش کو پاک کرنے کیلئے ریاست کے عوام کو چاہئے کہ وہ آئندہ 87دنوں تک جدوجہد کریں۔انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت پر ریاست کو لوٹنے کا الزام لگایا۔

نائیڈو نے نشاندہی کرتے ہوئے جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کے ساتھ بھوگی تقریب میں حصہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلگو قوم کو دنیا میں نمبر ون بنانے کی ذمہ داری ان پر اور پون کلیان پر عائد ہوتی ہے۔ چندرا بابو اور پون کلیان کا کسانوں، تلگو دیشم اور جنا سینا کے لیڈروں نے استقبال کیا۔اس موقع پر چندرا بابو اور پون کلیان نے وائی ایس آرکانگریس حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو الاؤ کی نذرکیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے پی:گھر کے سامنے رنگولی بنانے کے دوران سڑک حادثہ میں لڑکی ہلاک

Read Next

تلنگانہ : ستواہناایکسپریس ٹرین میں دھواں، مسافرین خوفزدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular