پیرس اولمپکس : تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین پری کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس: ہندوستانی خاتون باکسر نکہت زرین نے اتوار کو پیرس اولمپک گیمزمیں جرمنی کی میکسی کرینا کلوٹزر کو 5-0 سے شکست دے کر خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

راؤنڈ آف 32 میں، مقابلے کے آغاز میں جرمن باکسر نکہت پر حملہ آور رہیں۔ اگرچہ اس دوران ہندوستانی باکسر نے بھی کچھ طاقتور پنچ لگائے لیکن پہلے راؤنڈ کے بعد ججز کا فیصلہ 3:2 سے کلوٹزر کے حق میں رہا۔

نکہت نے دوسرے راؤنڈ کے ابتدائی سیکنڈز سے ہی حملہ آور موقف اختیار کیا۔ ضوابط پر عمل نہ کرنے پر دونوں باکسروں کے ایک ایک پوائنٹ کاٹ لئے گئے، لیکن نکہت نے میچ کو اپنے حق میں کر لیا اور دوسرے راؤنڈ میں متفقہ طور پر جیت حاصل کی۔

دو بار کی عالمی چیمپیئن نکہت تیسرے راؤنڈ میں بھی حاوی رہیں،ابتدائی دومنٹ کے بعد واپسی کرتے ہوئے نکہت نے جیت درج کی۔ تلنگانہ کی گولڈن گرل نکہت کا مقابلہ اب یکم اگست کو پری کوارٹر فائنل میں چین کی ٹاپ سیڈ وو یو سے ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

سری لنکا پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ چمپئین، فائنل میں ہندوستان کو شکست

Read Next

شوٹر منوبھاکر نے تاریخ رقم کردی، پیرس اولمپکس میں ہندوستان کو ملاپہلا میڈل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular