سری لنکا پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ چمپئین، فائنل میں ہندوستان کو شکست

ویمنس ایشیا کپ 2024 کا فائنل میچ انڈین ویمنز ٹیم اور سری لنکن ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے۔ سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان سے 167 رنز بناکر میچ جیت لیا۔

ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔ جمائما نے 29 رنز بنائے۔ آخر میں ریچا گھوش نے 14 گیندوں میں 30 رنز کی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو قابل قدر اسکور تک پہنچایا۔

سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ جلد ہی گرگئی۔ وشمی گنارتنے 1 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئیں۔ تاہم کپتان چماری اٹاپٹو اور ہرشیتھا سماراویکرما نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے ٹیم کیلئے فتح کی بنیاد رکھی۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 87 رنز کی شراکت ہوئی۔ کپتان اتاپتو نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سماراوکراما ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے 69 رنز بنائے جس پر انہیں پلیئر آف دی میاچ قرار دیاگیا۔

ہندوستان کی جانب سے دپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم ایشیا کپ میں اپنا 9 واں فائنل میچ کھیل رہی تھی۔ سب کو لگاکہ ہندوستانی ٹیم آسانی سے اپنا 8 واں ٹائٹل جیت لے گی لیکن سری لنکا نے ہندوستان کی جیت کا سلسلہ روک دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد: گوشہ محل کی سڑک پھر خستہ حال، دوبارہ سڑک ٹوٹی۔ لاری الٹ گئی

Read Next

پیرس اولمپکس : تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین پری کوارٹر فائنل میں داخل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular