کرکٹر محمدشامی نے سڑک حادثے میں زخمی شخص کوکیا ریسکیو ،ویڈیو شول میڈیا میں وائرل

ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی نے حالیہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ شامی نے ایک بار پھر لوگوں کا دل جیتنے والا کام کیا۔ ورلڈ کپ میں اپنی گیند سے قہر ڈھانے والے شامی نے اتراکھنڈ کے علاقے نینی تال میں سڑک حادثے کا شکار ہوئے ایک شخص کو بچا کر ثابت کردیاکہ بھلے ہی میدان میں وہ خطرناک ہیں لیکن وہ ایک اچھےانسان بھی ہیں۔ جو مصیبت کے وقت لوگوں کی جان بھی بچا سکتے ہیں۔ انھوں نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

شامی نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سڑک حادثے کا شکار شخص کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی گاڑی سڑک سے نیچے کھائی کی طرف گر گئی تھی۔

کرکٹر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ،یہ شخص بہت خوش قسمت ہے، خدا نے اسے دوسری زندگی دی، اس کی گاڑی نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے ان کی گاڑی کے بالکل سامنے گری، انھوں نے اسے بہت محفوظ طریقے سے گاڑی سے باہر نکالاسوشل میڈیا پر شامی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ لوگوں نےشامی کو کافی سراہا اور زخمی شخص کی مدد کرنے پر داد دی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس نے تلنگانہ کو آندھرا کے عوام سے زیادہ نقصان پہنچایا ،کےسی آر

Read Next

کانگریس پُرامن تلنگانہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، کویتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular