راجہ سنگھ کے جلسہ کی اجازت دینے سے ممبئی پولیس کا انکار

مبئی میرا رود پولیس نے شہر سے متصل میرا بھائیندر میں ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے 25 فروری کو ہونے والے ایک جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس میں تلنگانہ کا بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ بھی مقرر کی حیثیت سے شرکت کرنے والا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایودھیا میں پران پرتشٹھا سے قبل یہاں پیدا شدہ فرقہ وارانہ کشیدگی اور ماضی میں رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی نفرت انگیز تقاریر کی مثالوں نیز امن و امان کی صورت حال بگڑنے کے اندیشہ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے اس جلسہہ عام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہندو جن آکروش ریلی کے عنوان سے میرا روڈ پر یہ جلسۂ عام 25 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش

Read Next

سڑک حادثہ میں عاشق ہلاک اور معشوقہ زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular