
سڑک حادثہ میں عاشق ہلاک اورمعشوقہ زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ وکی جو کہ ایسٹ ماریڈ پلی کا رہنے والا بتایا گیا ہے وہ اورویشنوی نامی لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ گھر والے ان کی شادی کیلئے راضی ہوگئے اورتین ماہ بعد ان کی شادی ہونے والی تھی۔
دونوں آج رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد بائیک پر واپس ہورہے تھے کہ شاہ میر پیٹ راجیو راہداری پر عقبی سمت سے ان کی گاڑی کو ملک ٹینکر نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وکی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا۔