
حیدرآباد: رنگا ریڈی ضلع کے شمش آباد میں اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ چہارشنبہ کی آدھی رات کو سارقین یونین بینک کے اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اورانھوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کی۔
اسی دوران الارم بج اٹھا جس کے ساتھ ہی سارقین وہاں سے فرارہوگئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوری وہاں پہنچ گئی اورسی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ سارقین کی نشاندہی کی جاسکے۔