کرناٹک۔ 14 سالہ طالبہ نے دیا بچے کو جنم

ریاست کرناٹک میں چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا۔ نویں جماعت کی طالبہ نے بچہ کو جنم دیا۔ تفصیلات کے مطابق تومکور ضلع کے گورنمنٹ ریسیڈنشل اسکول میں 14 سالہ لڑکی نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔حال ہی میں وہ اپنے گھر پہنچی اور اس نے پیٹ درد کی شکایت کی۔

ماں باپ اسے ہاسپٹل لے گئے طبی معائنوں اور اسکیننگ کے بعد ڈاکٹرس نے بتایا کہ لڑکی آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔ یہ سنتے ہی اس کے ماں باپ کا سر چکرا گیا اور وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ بعد ازاں لڑکی نے بچے کو جنم دیا ماں اور نومولود صحت مند بتائے گئے ہیں۔

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا ہے اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کس نے کی اور اس بچے کا باپ کون ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چوری کیلئے برقعہ کا استعمال۔ حیدرآباد میں شاطر ملزم گرفتار

Read Next

مغربی بنگال میں ای ڈی کے چھاپے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular