
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مغربی بنگال میں فائر سرویس کے وزیر سوجیت بوس کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی نے میونسپل اداروں میں بھرتی گھوٹالہ کے معاملے میں کولکتہ سمیت کئی مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ہیں۔
معلومات کے مطابق، سوجیت بوس کے علاوہ، ای ڈی ٹی ایم سی کے ترجمان اور ایم ایل اے تاپس رائے اور شمالی دم دم میونسپلٹی کے سابق صدر سبودھ چکرورتی سمیت ٹی ایم سی کے سینئر لیڈروں کے گھروں کی تلاشی لی ہے۔
ای ڈی کا یہ چھاپہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ای ڈی اہلکاروں پر حملے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں۔