چوری کیلئے برقعہ کا استعمال۔ حیدرآباد میں شاطر ملزم گرفتار

حیدرآباد کی ہمایوں نگر پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ سنگا ریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر شبیر احمد شہر کے علاقہ اندرا نگر میں رہتے ہیں۔ ان کے مکان سے 2 جنوری کو 14 لاکھ روپے نقدی کا سرقہ کر لیا گیا تھا۔

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے چھان بین کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سارق کو گرفتار کر لیا۔جس کی شناخت 27 سالہ محمد اسحاق کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ سابق میں ڈاکٹر شبیر کے پاس ملازمت کیا کرتا تھا اس کا ان کے گھر آنا جانا تھا اور وہ رقم کہاں رکھی ہوئی ہے اس بات سے بخوبی واقف تھا۔

دو جنوری کو وہ ڈاکٹر کے گھر برقعہ پہن کر پہنچا اور اس نے وہاں سے نقد رقم کا سرقہ کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے رقم بر آمد کر لی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کمشنر پولیس سے مجلس کے ارکان اسمبلی کی نمائندگی۔ شہر میں رات دیر گئے تک کاروبار کھلے رکھنے اور چالانات عائد نہ کرنے کی اپیل

Read Next

کرناٹک۔ 14 سالہ طالبہ نے دیا بچے کو جنم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular