
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ و، بی آر ایس سربراہ کے سی آر سے ملاقات کریں گے۔ جگن موہن ریڈی جمعرات کو حیدرآباد آئیں گے۔ وہ کے سی آر کی قیامگاہ واقع بنجارہ ہلز نندی نگرجاکر ان کی عیادت کریں گے اورملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ کے سی آر حال ہی میں اپنے فارمو ہاوس میں پاوں پھسل جانے کی وجہہ سے گرپڑے تھے اوران کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ سوماجی گوڑہ کے پرائیوٹ ہاسپٹل میں ڈاکٹرس نے کے سی آرکے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کی کامیاب سرجری کی۔ اس کے بعد انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا تب سے وہ اپنے مکان پر آرام کررہے ہیں۔