
حیدرآباد ۔ آر ٹی سی ہائیر بسوں کے مالکین نے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کی فوری طورپریکسوئی نہِیں کی گئی تو وہ 5 جنوری سے ہڑتال کریں گے۔ کرائے کی بسوں کے مالکین نے کرائے کی بسوں کے لیے طلب کئے گئے ٹینڈرس میں حصہ نہیں لیا۔
بسوں کے مالکین اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ مہالکشمی اسکیم کے ذریعہ مفت سفر کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہہ سے بسوں کا مائلیج کم ہو رہا ہے اور بسیں جلد خراب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بس میں حد سے زیادہ مسافرین کے سوار ہونے پر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو انشورنس لاگو نہیں ہوگااور بسوں کے مالکین کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔