بیوی کے کردار پر شبہ، برہم شوہر نے اپنی ہی 6 سالہ لڑکی کو کنویں میں پھینک کر کیا قتل

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں ایک شخص بیوی کے کردارپرشبہ ،کرکے اپنی 6سالہ بیٹی کوباولی میں پھینک دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ نرپالاٹاون سے تعلق رکھنے والا گنیش بیٹی کا قتل کر دیا۔اس کو شک تھا کہ ان ہی ناجائز تعلقات کی بنا پر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔یہ بیٹی اس کی نہیں ہے۔

وہ کل بیٹی کو اسکول سے لے جانے کیلئے پہنچا۔بعد ازاں اس نے بیٹی کو یہ کہتے ہوئے کنویں میں پھینک دیا کہ وہ اس کی بیٹی نہیں ہے۔بعد ازاں اس نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے اور اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے بیٹی کو کنویں میں دھکیل دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور الٹ پھیر، سوپر8 میں افغانستان نے7 بار کی عالمی چمپئین آسٹریلیا کو دی شکست

Read Next

حیدرآباد : گلے میں چکن کا ٹکڑا پھنس جانے سے شرابی کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular