ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور الٹ پھیر، سوپر8 میں افغانستان نے7 بار کی عالمی چمپئین آسٹریلیا کو دی شکست

افغانستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ایک با پھر بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔اافغانستان نے 7 بار کی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کو سوپر 8 میں 21 رن سےشکست دے دی ہے۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کے سامنے 149 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 127 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4 وکٹیں لیں ۔ جبکہ نوین الحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔ اس دوران اوپنر رحمت اللہ گرباز نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئےشاندار 60 رن بنائے۔ گرباز نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس ورلڈ کپ میں3 ہاف سنچریاں بنائی اور سب سے زیادہرن بھی ان ہی کے نام ہیں۔ دوسری جانب ابراہیم زدران نے بھی زبردست51 رنوں کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے لگائے۔ اس دوران آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 اور ایڈم زمپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم 7 مرتبہ عالمی چیمپئن ہے۔ لیکن وہ افغانستان کے سامنے بھیڑ بن گئی۔ آسٹریلیا نے 2021 میں ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان کے خلاف میدان میں آنے والی دنیا کی تجربہ کار ٹیموں میں سے ایک آسٹریلیا کی ٹیم نے ہتھیار ڈال دیئے۔

آسٹریلوی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ وہ 19.2 اوورز میں ہی 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ کپتان مچل مارش 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹونیس 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ اپنا کھاتا تک نہیں کھول سکے۔ میتھیو ویڈ 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کے باؤلرز نےشاندار گیند بازی کی اور آسٹریلیا کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ گلاب الدین نائب نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی نے 1 اوور میں صرف 1 رن دیا اور 1 وکٹ حاصل کیا۔ کپتان راشد خان اور عمرزئی نے بھی ایک وکٹ حاصل کیا۔

گروپ میچس میں بھی افغانستان نے نیوزی لینڈ کو بھاری فرق سے ہرایا تھا۔ افغانستان سیمی فائنل میں داخل کی امید جاگی ہے۔اگر وہ بنگلہ دیش کو شکست دیتی ہے تو سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا سکتی ہے۔ بھارت آسٹریلیا کو شکست دیتا ہے تب بھی افغانستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیٹ پی جی داخلہ امتحان ملتوی، نیٹ یوجی کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ ہوگی

Read Next

بیوی کے کردار پر شبہ، برہم شوہر نے اپنی ہی 6 سالہ لڑکی کو کنویں میں پھینک کر کیا قتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular