حیدرآباد : گلے میں چکن کا ٹکڑا پھنس جانے سے شرابی کی موت

حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی میں چکن کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شادنگر کے انارم گاوں سے تعلق رکھنے والا 39 سالہ سریکانت حیدرآباد میں رہنے والی اپنی بہن سے ملاقات کے لئے حیدرآباد پہنچا تھا

اسی دوران سریکانت نے شراب خانہ میں شراب نوشی کی اور چکن بریانی کھائی۔ اسی دوران چکن کا ایک ٹکڑا اس کے گلے میں پھنس گیا جس کے سبب سانس لینے میں اس کو تکلیف ہونے لگی اور وہ کافی بے چینی محسوس کرتے ہوئے شراب خانہ سے باہر آگیا اور سزک پر ادھر ادھر دوڑنے لگا اور کافی دیر بعد وہ سڑک کے کنارے گر پڑا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کومرده قرار دیا۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا تحقیقات جاری ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور شادنگر میں رہنے والے اس کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیوی کے کردار پر شبہ، برہم شوہر نے اپنی ہی 6 سالہ لڑکی کو کنویں میں پھینک کر کیا قتل

Read Next

امریکہ کے آرکنساس کی سوپر مارکٹ میں فائرنگ۔ آندھراپردیش کا ایک شخص ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular