
کاکیناڈا :آندھراپردیش میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کچھووں کو اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے246 کچھوؤں کو ضبط کیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے آندھراپردیش کے کاکیناڈا سے غیرقانونی طورپر کچھووں کی اوڈیشہ منتقلی کو ناکام بنایا۔ 246کچھووے بذریعہ کار ایجنسی علاقہ سے اوڈیشہ منتقل کئے جارہے تھے تاہم الوری سیتاراماراجو ضلع کے قریب چیک پوسٹ پران کچھووں کو ضبط کرلیاگیا۔
ان 246کچھووں میں 16کی موت ہوچکی تھی۔ باقی کچھوے محکمہ جنگلات کی جانب سے سبری ندی ندی میں چھوڑے جائیں گے۔