
حیدرآباد: موبائیل فون پر بات کرتے ہوئے سڑک عبور کرنا، ایک نوجوان کے لئے مہنگا پڑا۔ کار کی ٹکر سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے میڑچل۔پوچارم آئی ٹی کاریڈار کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو ٹریفک جنکشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔
حادثہ کے وائرل ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک نوجوان اپنے سل فون استعمال کرتے ہوئے سڑک عبور کررہاتھا کہ اچانک ایک کار نے اس کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ اچھل کرگرپڑا اوراس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مہلوک شخص کی شناخت گری کے طورپر کی گئی ہے۔