
اتر اکھنڈ ،اترکاشی کے سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کی پہلی ویڈیو منگل کو سامنے آئی ہے، سرنگ میں پھنسے مزدور محفقوظ نظر آ ئے۔ سرنگ کے اندر ملبے سے چھ انچ چوڑی پائپ لائن ڈالی گئی جس کے ذریعے مزدوروں کو کھانا اور پانی بھیجا گیا۔
پیر کو ریسکیو آپریشن ٹیم نے ٹنل کے اندر چھ انچ کا پائپ ڈالا تھا جس کے ذریعے مزدوروں کو کھانا بھیجا گیا تھا۔ مزدوروں کی حالت اور ان کی صحت جاننے کے لیے اس پائپ کے ذریعے ایک اینڈوسکوپک فلیکسی کیمرہ بھی بھیجا گیا، جس میں تمام کارکن نظر آرہے ہیں۔ اس ٹیم نے واکی ٹاکی کے ذریعے ان سے بات بھی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام کارکن ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے کہا کہ ہم آپ کو یہاں سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہیں پیغام دیا گیا کہ وہ کیمرے میں نصب مائیک کے قریب جا کر بات کریں۔ اس کے ساتھ ہی یہ راحت کی بات ہے کہ تمام کارکن محفوظ دکھائی دے رہے ہیں۔