ممبئی میں 6 مقامات پر بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

ممبئی میں 6 مقامات پر بم رکھے جانے کی اطلاع دی گئی جو جھوٹی ثابت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آج ٹریفک پولیس کنٹرول روم کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک اجنبی نے فون کیا اور اس نے بتایا کہ شہر کے چھ مقامات پر بم رکھے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے فوری لااینڈ آرڈر کے عملہ کو چوکس کیا۔ کرائم برانچ اینٹی ٹیررزم اسکواڈ کا عملہ متحرک ہو گیا اور بڑے پیمانے پر شہر کے کئی مقامات کی تلاشی لی گئی تاہم پولیس کو کچھ بھی دستیاب نہیں ہوا اور یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

پولیس نے جھوٹا فون کال کرنے والے شخص کے خلاف کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے اور اس کا پتہ چلانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

گیانواپی مسجد تہہ خانہ میں پوجا پر روک لگانے سے الہ آباد ہائی کورٹ کا انکار

Read Next

6 گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے ریونت ریڈی سنجیدہ نہیں ہیں: کے ٹی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular