
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مرکز میں کانگریس کے اقتدار میں آنے پر گیارنٹی اسکیمات پرعمل آوری کی بات کررہے ہیں۔
کے ٹی آر نےکہا کہ کانگریس مرکز میں اقتدار میں نہیں آئے گی اور ضمانتوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ وہ گھٹکیسر میں میڑچل حلقہ میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔
بی آرایس کے کارگزار صدر نے کہا کہ کانگریس کو پہلے جتنی نشستیں حاصل ہوئی تھیں اس مرتبہ اتنی بھی حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ کئی اہم جماعتیں انڈیا اتحاد سے الگ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز میں بی جے پی کو صرف علاقائی پارٹیاں ہی روک سکتی ہیں۔