الیکٹورل بانڈ پر سپریم کورٹ نے سنا دیا فیصلہ

حیدرآباد ۔ ملک میں عام انتخابات سے عین قبل سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ پر اپنا فیصلہ سنا دیا اور اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمی نے کہا کہ الیکٹرول بانڈ حق اطلات قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے ووٹروں کو یہ حق ہے کہ انہیں پارٹیوں کی فنڈنگ کے بارے میں معلومات حاصل ہوں ۔ عدالت نے مزید کہا کہ کالے دھن پر لگام لگانے کی غرض سے حق اطلاعات کی خلاف ورزی مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر قیادت سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر سے اس معاملہ پر باقاعدہ سماعت شروع کی تھی، مسلسل تین دن تک سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا جو آج سنا دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کے لیے ایک بڑا دھکہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا

Read Next

حیدرآباد،نظام آباد، عادل آباد اور ورنگل کے ناموں کو تبدیل کرنے بی جے پی رکن اسمبلی کی مانگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular