بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا

حیدرآباد کی ایک عدالت نے بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا سنائی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے چکڑ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں سال 2013 میں پیش آیا تھا۔ بالا کرشنا نامی شخص اچیا نگر علاقے میں اپنی بیوی رجنی کے ساتھ رہا کرتا تھا۔

اس دوران بالا کرشنا کے ناجائز تعلقات کسی اور خاتون کے ساتھ قائم ہو گئے تھے اور وہ یہ محسوس کر رہا تھا کہ اس کی بیوی اس کے ناجائز تعلقات کے درمیان رکاوٹ بن رہی ہے۔ اسی مخاصمت کے نتیجے میں اس نے چھرا گھونپ کر اپنی بیوی کا قتل کر دیا تھا۔

یہ مقدمہ نامپلی تھرڈ ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشنز کورٹ کے اجلاس میں زیر دوران تھا۔ آج عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ اسمبلی میں کئی ارکان نے وقفہ صفر میں اپنے حلقوں کے مسائل اٹھائے

Read Next

الیکٹورل بانڈ پر سپریم کورٹ نے سنا دیا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular