
کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ 3.5 سال بعد سی اے اے پر عمل کرنے کی انہوں نے اطلاع دی ہے۔
انتخابات کے وقت فرقہ وارانہ مسائل شروع ہو سکتے ہیں۔ ہم پرامن ملک چاہتے ہیں۔ سی اےاے نافز کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ وقت غلط ہے اور اس وقت اس کی ضرورت نہیں تھی۔ اے آئی سی سی نے اس پر وضاحت کی ہے اور ہم اس کی مخالفت کریں گے کیونکہ یہ صحیح وقت نہیں ہے۔