باراتیوں سے بھری بس شعلہ پوش۔ 6 افراد زندہ جل کر ہلاک

باراتیوں سے بھری بس الکٹرک شاک کے نتیجہ میں شعلہ پوش ہوگئی اس دلخراش حادثہ میں 6 باراتی زندہ جل کرہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اتر پردیش کے غازی پور میں ’مردا‘ علاقہ کے مہاہر دھام کے پاس اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری بس ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گئی۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بس کا ایک حصہ 11 ہزار وولٹ کے برقی تار سے ٹکرا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بس آگ پوری طرح جل کر خاکسترہوگئی۔آگ اس قدر شدید تھی کہ کوئی بھی اسے بجھانے کے لیے بس کے قریب جانے کی ہمت نہیں کر سکا۔ جلتی بس کے اندر کئی مسافر پھنس کر جھلس گئے۔ بعد ازاں زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ کے بعد شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزیراعظم نریندر مودی نے دی رمضان کی مبارکباد

Read Next

سی اے اے کی کانگریس مخالفت کرے گی۔ ڈی کے شیو کمار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular