ممبئی کے سمندری پُل اٹل سیتو پر گاڑی فلمی انداز میں حادثہ کا شکار

ممبئی میں واقع ملک کے سب سے بڑے سمندری برج ممبئی ٹرانس ہاربر لنک اٹل سیتو پر فلمی انداز میں ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ برق رفتاری سے گزرنے والی کار برج کی ریلنگ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چرلے سے ممبئی کی سمت جانے والی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثہ کا شکار کار میں دو خواتین اور تین بچے سوار تھے جو زخمی بتائے گئے ہیں۔

یہ سمندری پل جہاں ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہتر رابطہ فراہم ہورہا ہے وہیں اس پل کی تعمیر سے ممبئی سے پونے گوا اور جنوبی ہندوستان کے سفر کی مسافت بھی کم ہوگئی ہے۔ اس پل کا وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح انجام دیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں بس الٹ گئی۔37مسافرین زخمی

Read Next

بلقیس بانو کیس کے تمام مجرم دوبارہ جیل پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular