آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں بس الٹ گئی۔37مسافرین زخمی

آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی جس میں تقریبا 37مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے چندراگری منڈل کے بھاکراپیٹ۔کنوما شاہراہ پر آج صبح اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔

یہ بس اننت پور ضلع سے چینئی کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی اور بس کے مسافرین زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے تروپتی کے رویا اسپتال منتقل کردیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

عام آدمی کے فضائی سفر کیلئے مرکزی حکومت نئی پالیسیوں کو متعارف کرے گی:گورنر ہریانہ

Read Next

ممبئی کے سمندری پُل اٹل سیتو پر گاڑی فلمی انداز میں حادثہ کا شکار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular