
بلقیس بانو کیس کے تمام 11 قصورواروں نے اپنے آپ کو جیل حکام کے حوالہ کردیا۔ اتوار کی رات دیر گئے سخت پولیس سیکوریٹی انتظامات کے درمیان ان تمام نے گودھرا سب جیل میں خودسپردگی اختیار کی۔
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی معافی کو منسوخ کرنے کے بعد21 جنوری تک اپنے آپ کو جیل حکام کے حوالہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
ان میں سے تین مجرموں نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے خودسپردگی کیلئے مہلت طلب کی تھی۔ عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اتوار تک ان تمام کو جیل حکام کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔