
وجئے واڑہ: پرکاشم بیاریج پرپھنسی بڑی کشتیوں کو ہٹانے کے ابتدائی آپریشن میں ناکامی کے بعد عہدیداروں نے پلان بی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشتیوں کو منتقل کرنے کے لیے بھاری کرینوں کا استعمال کرنے والی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی، کیونکہ کشتیاں، بیاریج کے دروازوں کے سامنے بے حرکت رکی ہوئی رہیں۔ ہر ایک کشتی کا وزن 20 ٹن سے زیادہ ہے۔ ایک دوسرے سے الجھ گئی تھیں اور ریت سے بھری ہوئی تھیں، جس سے اضافی دباؤ ہوا ہے۔
50 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والی کرینوں کے ساتھ پانچ گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے دن بھر کام روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پلان بی کے حصے کے طور پر، وشاکھاپٹنم سے غوطہ خوروں کو مدد کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ یہ ماہرین پانی میں داخل ہوں گے اور خصوصی کٹر کا استعمال کرتے ہوئے ڈوبی ہوئی کشتیوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیں گے۔ توقع ہے کہ غوطہ خور کل صبح مقام پر پہنچ جائیں گے اور ہٹانے کا عمل شروع کر دیں گے۔
کشتیوں کو کاٹنے کے بعد، اہلکار فیصلہ کریں گے کہ آیا ان ٹکڑوں کو پانی کے بہاؤ کے ساتھ نیچے کی طرف بھیجنا ہے یا کرینوں کے ذریعے انہیں اٹھا کر بیاریج سے دور منتقل کرنا ہے۔
یہ مسئلہ 1 ستمبر کو شروع ہوا جب اوپر کی طرف سے آنے والی چار بڑی کشتیوں نے بیراج کے گیٹ 67، 68 اور 69 پر کاؤنٹر ویٹ کو نقصان پہنچایا۔ اس وقت 2 لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی نیچے کی طرف بہہ رہا ہے، اور تیز بہاؤ کے باوجود نکالنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے گیٹ 68 اور 69 کو بھی بند کر دیا ہے تاکہ کشتیوں کو ہٹانے کی پوزیشن میں لے جایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: