آندھراپردیش میں ،تلگودیشم اور جناسینا کے اتحاد میں شمولیت کے مسئلہ پربی جے پی تجسس کی شکار

آندھراپردیش الیکشن سے پہلے نئی سیاسی صف بندی ہونے جا رہی ہے۔ ریاست میں بی جے پی،تلگودیشم اور جناسینا کے اتحاد میں شمولیت کے مسئلہ پر تجسس کی شکار ہے۔ تلگودیشم اور اداکار سے سیاستداں بنے پون کلیان کی پارٹی جناسینا کے درمیان انتخابی اتحاد کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس اتحاد میں بی جے پی شامل ہوگی یا نہیں اس پر ہنوز تجسس پایاجاتا ہے۔

اے پی بی جے پی کی صدر وسابق مرکزی وزیر پورندیشوری کہا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کا اتحاد ہنوز جناسینا پارٹی سے ہے۔ جناسینا کے سرکردہ لیڈرنادیڑلہ منوہر سے انہوں نے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔پورندیشوری نے کہا کہ ان کی پارٹی کااتحاد ہنوز جناسمیتی سے ہے تاہم وہ اس مسئلہ پر پارٹی کے مقامی لیڈروں کی رائے حاصل کرتے ہوئے ان کی رائے سے پارٹی کی مرکزی قیادت بالخصوص صدرجے پی نڈا کو واقف کروائیں گی۔

انتخابات سے ایک ماہ پہلے بی جے پی کی قیادت کی جانب سے اتحاد پر فیصلہ کئے جانے کی توقع ہے۔ سنکرانتی تہوار کے بعد تلگودیشم کی جانب سے امیدواروں کے اعلان کی اطلاعات کے بعد تلگودیشم اور جناسینا اتحاد میں زعفرانی جماعت شامل ہوگی یا نہیں اس پر تجسس پایاجاتا ہے تاہم جلد ہی اس پر وضاحت سامنے آنے کی امید کی جارہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پروفیسرکودنڈارام کو گورنر کےکوٹہ سے ایم ایل سی۔ جنوری کے اختتام تک تمام کارپوریشنس کےصدورنشین کا تقرر :وزیراعلی تلنگانہ

Read Next

تلنگانہ:ریلوے اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular