
راجندر نگر ایس اوٹی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے،ضلع رنگاریڈی ،معین آباد منڈل کے سورنگل کے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ پولیس ٹیم نےفارم ہاوس میں چل رہی مجراپارٹی کا پردہ فاش کیا۔ اور کئی نوجوان مرد اور خواتین کو ایونٹ میں حصہ لیتے ہوئے پایا۔ پولیس نے 12 مرد اور چار خواتین کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے معین آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مجرا پارٹی میں شامل چار خواتین کو دہلی سے لایا گیا تھا۔ وہ مبینہ طور پر فحش رقص کر رہے تھے اور جب پولیس وہاں پہنچی تو وہ نیم برہنہ حالت میں پائیں گئیں۔ پولیس نے موقع پر شراب کی باٹلس، نقد رقم، اور اشیا کو ضبط کرلیا ہے۔
واضح رہےکہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں بالخصوص ہفتہ کے آخری دن فارم ہاؤسز میں غیرسماجی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ عوام اور پولیس کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ ان تقریبات میں اکثر سماجی اجتماعات کی آڑ میں نوجوانوں میں نشہ آور اشیاء کی تقسیم شامل ہوتی ہے ۔ مبینہ طور پر منتظمین بے ہودہ اور نیم برہنہ رقص کرنے کے لیے مختلف جگہوں سے نوجوان خواتین کو لا رہے ہیں اور کچھ معاملات میں جسم فروشی کے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔