آسام میں کثرت ازدواج کا بل اگلے اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا پیش۔چیف منسٹر کا بیان

ریاست آسام میں کثرت ازدواج کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیف منسٹر آسام ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا کہ فروری 2024 میں آسام اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں کثرت ازدواج کو غیر قانونی قرار دینے کا بل پیش کیا جائے گا۔

بسوا سرما کے مطابق یہ بل کئی افراد اور تنظیموں کے ساتھ کئی مہینوں کی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے انتظامیہ کی جانب سے 21 اگست کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کثرت ازدواج پر پابندی سے متعلق عوامی رائے حاصل کی گئی تھی۔ 30 اگست تک میل کے ذریعے رائے طلب کی گئی۔

علاوہ ازیں اس طرح کے قانون کو منظور کرنے کے لیے آسام ریاستی مقننہ کے قانون سازی کے اختیارات کا جائزہ لینے کے بعد کے لیے ایک ماہر گروپ بھی تشکیل دیا جا چکا ہے۔ اس کمیٹی نے چیف منسٹر کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ریاستی مقننہ کو اس طرح کا قانون منظور کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گورنر کا خطبہ ” نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی”کے مصداق ۔ کے ٹی آر

Read Next

پودوں میں چھپا کر گانجہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular