
حیدرآباد میں بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔ یہ گانجہ نرسری کے پودوں میں چھپا کر ڈی سی ایم میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود ، بالا نگر اسپیشل آپریشن ٹیم نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر کاروائی کی۔ پولیس نے ڈی سی ایم کو روک کر 400 کلو گانجہ ضبط کر لیا۔
ڈی سی پی سرینواس راؤ نے بتایا کہ راجمندری سے بذریعہ حیدرآباد مہاراشٹر گانجہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے گانجے کی منتقلی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ضبط شدہ گانجہ کی لاگت ایک کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے ببلو مہاراشٹرا کے گووند پاٹیدار دونوں کو گرفتار کر لیا۔