آندھراپردیش : شیر نے کیا دوگائیوں اور بچھڑے پر حملہ

آندھراپردیش کے ضلع ایلورو کے دیوی نینی واری گوڑم دیہات میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی اور مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔اس شیر نے کل شب دو گائیوں اور ایک بچھڑے پر حملہ کر دیا۔ صبح کھیت کو جانے والے کسانوں نے زخمی گائیوں کو دیکھا۔قریب میں شیر کے پنجوں کے نشان ملے۔

مقامی افراد نے کہاکہ یہ شیر قریبی منڈلوں میں گھوم رہا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو قبل ازیں اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے چوکس عہدیداروں نے اس شیر کو پکڑنے کیلئے 6ٹیموں کو تشکیل دیا ہے اور اس کی نقل وحرکت پر بھی نظررکھی جارہی ہے۔چونکہ شیر روزانہ 40 کلومیٹر کے دائرے میں گھومتا رہتا ہے، اس لیے پنجرہ لگانے کے لیے موزوں جگہ کی نشاندہی پر غور کیا جا رہا ہے۔

شیر کی موجودگی کی اطلاع کے عام ہوتے ہیں تمام مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔کسان اپنے کھیتوں میں جانے سے گریز کررہے ہیں۔کئی افراد راتوں کو گھروں سے نکلنے میں بھی ڈررہے ہیں۔ان مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ جلد از جلد اس شیر کو پکڑنے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ راحت کی سانس لے سکیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی قانون کی طالبہ آندھراپردیش میں سیول جج

Read Next

پتہ پوچھنے کے بہانے رہزنی،نوجوان ضعیف خاتون کےگلے سے طلائی زیور لیکر فرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular