
اجرتوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات کی تکمیل پر زوردیتے ہوئے آندھراپردیش میں دوسرے دن بھی صفائی ورکرس سڑک پر نکل آئے۔ احتجاجیوں نے اپنے مسائل کی یکسوئی پر زوردیتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
سریکاکولم میں شدید سردی کے باوجود صفائی ورکرس نے ریلی نکالی۔ان ورکرس نے ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان سینی ٹیشن ورکرس نے یکساں کام یکساں تنخواہ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ اقل ترین تنخواہ 26ہزارروپئے کرے۔
صفائی ورکرس نے سوال کیا کہ جگن موہن ریڈی حکومت نے پچھلے ساڑھے چار سالوں میں صفائی کے ورکرس کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے مطابق اجرت میں اضافہ نہیں کیاگیا ہے۔ ہر ورکر کو 15 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔
احتجاجیوں نےالزام لگایاکہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ورکرس پر شدید کام کا دباو ہے۔ حکومت ان کی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ کو بھی نظر انداز کر رہی ہے۔