
اے پی۔ ضلع این ٹی آر کے جگیاپیٹ کے قریب شاہراہوں پر کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سالوں کے برخلاف جاریہ سال کہرزیادہ دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔وہ اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑیاں چلانے پرمجبور ہیں۔
کئی افراد نے کہاکہ اس کہر کی وجہ سے حادثات کا بھی خدشہ لگارہتا ہے۔صبح 9تا9.30بجے تک بھی اسی طرح کی صورتحال کاسامنا ہے۔ساتھ ہی اے پی کے کئی ایجنسی علاقوں میں بھی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے۔