
آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے دھرماورم میں ایک مال بردارٹرین کا بڑاحادثہ ٹل گیا۔بعض افراد نے پٹریوں پرلوہے کے بڑے راڈ رکھ دیئے۔
لوکوپائلٹ نے ان لوہے کے بڑے راڈس کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر چوکسی کامظاہرہ کیااورٹرین کو روک دیا۔ریلوے ایکٹ کے مطابق ریلوے پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔