آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں اسہال سے ایک اور شخص کی موت

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں اسہال(ڈائریا) سے ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔ ریل پیٹ سے تعلق رکھنے والے شیخ اقبال گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل گنٹور(جی جی ایچ)میں چار دنوں سے زیرعلاج تھے۔

گنٹور کے مختلف علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے کئی افراد کو اس اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ متاثرین کی تعداد 70ہے۔تلگودیشم پارٹی کے انچارج نذیر نے شیخ اقبال کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اورپُرسہ دیا۔انہوں نے اقبال کی موت کا ذمہ دار حکومت کوقراردیا۔ متاثرہ خاندان کے افرادنے حکومت سے معاوضہ کامطالبہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

Read Next

تلنگانہ کی میڈارم جاترا کیلئے سیکوریٹی کے وسیع انتظامات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular