
آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح آغاز ہوا۔ اجلاس کے پہلے دن ہی ہنگانہ آرائی ہوئی ۔وائی ایس آر سی پی کے اراکین، کالے رومال پہنے، اسمبلی میں داخل ہوئے۔
وائی ایس آر سی پی ، کےاراکین قانون ساز نے تلگودیشم پارٹی زیر قیادت مخلوط حکومت میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اور گورنر کی تقریر کے دوران “قتل کی سیاست ختم کرو۔۔۔ جمہوریت بچاؤ” کے نعرے لگائے۔ ان کے احتجاج کے باوجود، گورنر ایس عبدالنذیر نے اپنا خطاب جاری رکھا۔
وائی ایس آر سی پی کے ایم ایل ایز اور ایم ایل سی ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ گورنر کی تقریر کے بعد اجلاس اگلے روز تک ملتوی کر دیا گیا۔
وائی ایس آر سی پی کے ایم ایل ایز اور ایم ایل سی، وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت میں، ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی شدید ناکامی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سیاہ اسکارف کے ساتھ اسمبلی پہنچے۔ انہوں نے “جمہوریت بچاؤ” کے نعرے لگاتے ہوئے پلے کارڈز لے کر داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس نے انہیں گیٹ پر روکا اور پلے کارڈز ضبط کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی دیکھی گئی ۔
جگن موہن ریڈی نے پولیس کے تئیں اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “طاقت کسی کے لیے مستقل نہیں ہوتی۔ جمہوریت کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ ریاست میں انارکی راج ہے، اور پولیس کا رویہ انتہائی ظالمانہ ہے۔” آخر کار، پولیس نے ارکان کو اپنے سیاہ اسکارف کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دی۔