اپنے ہی گھر میں چوری کرکے پولیس میں شکایت کرنے والا گرفتار

نرمل میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ نرمل کے مہادیو پور کالونی میں انیتا رانی اور ساولہ شیوا رہتے ہیں۔ شیوا کی بیوی انیتا رانی اسکول ٹیچر ہے۔ شیوا اپنی بیوی کو اسکول چھوڑ دیا، اور شام کو اسے گھر لے آیا۔

تاہم گھر لوٹنے پر تالا پہلے ہی ٹوٹا ہوا پایا اور دروازہ کھولا ہوا تھا۔ گھر میں سامان بکھرا ہوا تھا، اور گھر میں سے آٹھ تولے سونے کے زیورات، کچھ چاندی کے زیورات اور رقم غائب تھی۔

انیتا اور شیوا دونوں نے پولیس اسٹیشن جا کر چوری کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔ پولیس کو تفتیش کے اس وقت حیرت ہوئی ۔ جب انہوں نے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جہاں چوری کی واردات ہوئی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو پتہ چلا کہ انیتا کے شوہر شیوا نے چوری کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں شیوا سے پوچھ تاچھ کی۔ اور شیوا نے اپنے ہی گھر میں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھراپردیش اسمبلی کا ہنگامہ خیز آغاز، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر وائی سی پی کا احتجاج

Read Next

بھدراچلم میں دریائے گوداوری خطرے کے نشان سےاوپر،دوسری وارننگ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular