اے پی:یونیفارم اتارکر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی

یونیفارم اتارکر ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ٹرین کے سامنے کودکر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آیا۔اس اے ایس آئی کی شناخت ناگرجن کے طورپر کی گئی ہے۔ اس کی لاش پٹریوں پر پائی گئی۔

ناگرجن ریڈی کملاپورم پولیس اسٹیشن میں بطور اے ایس آئی خدمات انجام دے رہا تھا۔ رات کی ڈیوٹی کے بعد وہ صبح گھر کے لیے روانہ ہوا۔ راستے میں اس نے ٹرین کے سامنے کودکر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔

موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

جسٹس نرسمہا ریڈی کمیشن کی میعادمیں 31 جولائی تک توسیع کے احکامات

Read Next

چھتیس گڑھ میں انکاونٹر 11 ماونواز مارے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular