
چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 ماؤنواز مارے گئے۔ یہ انکاؤنٹر منگل کو ریاست چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں پیش آیا ۔
ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس، بی ایس ایف اور انڈو تبت بارڈر پولیس نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم چلائی تھی ماؤنوازوں نے ابوجماد الکا کے کوہاکمیٹا کے جنگلات میں گھات لگا کر جوانوں پر گولیاں چلائیں۔ فائرنگ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں 11 ماؤنواز مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں اور مواد کو ضبط کرلیا اور ماؤنوازوں کی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس نے ابھی تک سرکاری طور پر واقعہ کی مکمل تفصیلات کی تصدیق نہیں کی ہے۔