ایک کروڑ 75 لاکھ روپے نقد رقم ضبط

ریاست آندھرا پردیش ضلع اننت پور کی پولیس نے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے نقد رقم ضبط کر لی۔ پولیس کے مطابق ویڑا کاناکلو چیک پوسٹ کے پاس کار میں رقم منتقل کی جا رہی تھی جسے ضبط کر لیا گیا۔ یہ رقم بنگلور منتقل کی جا رہی تھی۔

بلاری کی سمت سے آنے والی کار کو پولیس نے روک کر تلاشی لی تو اس میں سے نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ اس نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ یہ رقم بنگلور منتقل کی جا رہی تھی وہ رقم سے متعلق دستاویز دکھانے میں ناکام رہا جس پر یہ کاروائی کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اڈیشہ سے مہاراشٹرا گانجہ کی اسمگلنگ ۔ حیدرآباد میں خاتون گرفتار

Read Next

کے سی آر کی بہت جلد ارکان قانون ساز کونسل سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular