کے سی آر کی بہت جلد ارکان قانون ساز کونسل سے ملاقات

بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کیے گئے 420 وعدوں پر عمل آوری کے لیے اسمبلی میں پارٹی کی جانب سے دباؤ ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اگر اپنے وعدوں سے مکرنے کی کوشش کرے گی تو اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کے طور پر بی آر ایس ان سے سوال کرے گی۔

کے ٹی آر نے آج بی آر ایس ارکا ن قانون ساز کونسل کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ قانون ساز کونسل میں ارکان پارٹی کی انکھ اور کان کی طور پر کام کریں۔ کارگزار صدر نے مزید کہا کہ جاریہ سال مختلف انتخابات ہونے والے ہیں ان انتخابات میں مقابلہ کے لیے پارٹی کارکنوں سے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔

تارک راما راؤ نے کہا کہ بہت جلد بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ارکان قانون ساز کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں قانون ساز کونسل کے قائدین کا انتخاب کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایک کروڑ 75 لاکھ روپے نقد رقم ضبط

Read Next

تلنگانہ:کالج نہ جانے پر سرزنش ۔بیٹے نے پھانسی لے لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular