
انڈین ہسٹری کانگریس کا 82 واں سیشن تلنگانہ کی کاکتیہ یونیورسٹی میں اختتام کو پہنچا ۔اس سیشن کا آغاز 28دسمبر کو ہوا تھا۔اس سیشن میں ملک اور بیرون ملک سے مندوبین، اساتذہ اور محققین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہارکیا۔
شرکا، کاماننا ہے کہ یہ سیشن ان کیلئے ایک انوکھاتجربہ رہا۔اس سیشن کااہتمام یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و ٹوریزم مینجمنٹ کی جانب سے کیاگیا۔اس سیشن میں پروفیسرس، نوجوان طلبا اور محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملک کی سرکردہ یونیورسٹیوں کے پروفیسرس،پی جی کالجس کے اساتذہ نے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ تاریخ میں تبدیلیوں پر اس سیشن میں تبادلہ خیال