
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پرجا پالانا کی درخواستوں کی فروخت پر برہمی کا اظہار کیا۔ سخت کاروائی کرنے کی کلکٹرز کو ہدایت دی ۔ درخواست دہندگان کی ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ درخواستیں فراہم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری اسکیموں معمول کے مطابق جاری رہیں گی ، حکومت کسی مستحق کو اسکیموں سے محروم نہیں کرے گی۔ رعیتو بندھو اور پنشن کے بارے میں گمراہ نہ ہونے عوام سے اپیل کی ۔ انھوں نے کہاکہ جن لوگوں کو اب تک پنشن نہیں ملا صرف وہ لوگ درخواست دیں۔
ریونت ریڈی نے چیف سکریٹری اور سی ایم پرنسپل سکریٹری کے ساتھ پرجا پالانا کی درخواستوں کے زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس ماہ کی 28 تاریخ سے ریاست میں پرجا پالانا کے آغاز کے تناظر میں، عہدیداروں سے اب تک منعقده گرام سبھا کی تفصیلات، درخواستوں کی تفصیلات، درخواستوں کو قبول کرنے کے عمل اور عوام کا ردعمل کا جائزہ لیا۔
چیف منسٹر نے یہ تجویز دی کہ جتنی درخواستیں درکار ہوں مہیا کرائی جائیں۔عوام کو بغیر کسی مشکل کےدرخواست جمع کرنے کو یقینی بنانے پر زوردیا ۔ سی ایم ، نےضلع کلکٹرس کو درخواستیں فروخت کرنے والوں پرسخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ عوامی نمائندوں کو پرجا پالانا پروگرام میں حصہ لینے کی تجویز پیش کی۔ عہدیداروں کو ایک بار پھر واضح طور پر ہدایت دی گئی کہ پرجا پالانا کیمپوں میں درخواست گزاروں کے لیے پینے کے پانی، ٹینٹ اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔