
ویزاگ: قبائلی بہبود گرلز ہاسٹل کی پچاس طالبات فوڈ پوائزننگ یعنی سمت غذا سے شدید بیمار ہوگئیں۔
یہ واقعہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع کے اراکو کے ڈمبری گوڈا منڈل کے بوندی گوڈا ٹرائبل ویلفیئر گرلز ہائی اسکول میں رات دیر گئے پیش آیا، جس سے طالبات میں شدید بے چینی پھیل گئی۔ انہیں فوری طور پر وادی اراکو کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔
حکام کھانے میں خرابی کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد میں بارش، محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا۔